ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں: فردوش عاشق اعوان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا۔ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ پاکستان کے عوام نے ان کے جعلی مینڈیٹ کے خلاف عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر منصوبہ ناکام کردیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں