اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے: شاہ محمود قریشی

مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے جب کہ او آئی سی رابطہ گروپ کشمیرکی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے۔ وزیرخارجہ نے او آئی سی اجلاس میں کشمیر وفلسطین کی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسمیت ہرجگہ اقلیتوں پرمظالم کررہا ہے، کشمیریوں کا حق خودارادیت بزوربازو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اورسینیئرکشمیری قیادت مسلسل قید اورنظربندیوں کا نشانہ بن رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کے جو دل میں آئے کرنے میں آزاد ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال مسلسل ابتری کی طرف گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں