مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ ان کی فرسٹریشن کااظہار ہے: فردوش عاشق اعوان


لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ ان کی فرسٹریشن کااظہار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پے اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں خوف ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش اور سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی خسارے میں ہو گی، مریم صفدر کا وزیر اعظم پاکستان کے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں