حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹڈ ججز چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹڈ ججز چاہتی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہرمتحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ آج جوپارلیمنٹ میں ہوا وہ جمہوریت نہیں آمرانہ طریقہ ت ھا، حکومت نے اپوزیشن کے کسی رہ نما کوبولنے نہیں دیا، اسلام آباد میں دو دن قبل پُرامن لوگوں پرحملہ کیا گیا، دو اراکین کوگرفتارکیا گیا اور ہماری خاتون ایم این اے پرتشدد کیا گیا۔ بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان میں حساس ایشوزچل رہے ہیں، حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد ججزچاہتی ہے جب کہ حکومت مشرف کا طریقہ کار اپنا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل بھی مطالبہ کیا تھا کہ علی وزیر کے پروڈوکش آرڈر جاری کیے جائیں، حکومت نے جھوٹ بولا کہ میرا خط ان کو نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں