لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ حرم کعبہ کے باہر وزیراعظم عمران خان پر ہونے والی نعرے بازی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف فقط حشر پرموقوف نہیں، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے۔
عدل و انصاف فقط حشر پر موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے
دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ یہی نظامِ قدرت ہے۔ اللّہ میری توبہ https://t.co/dZOO2Kqonk— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 31, 2019