جب سے نالائق اور ووٹ چور حکومت آئی ہے ہر روز بُری خبر سننے کو ملتی ہے: مریم اورنگزیب


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول کا 4 روپے 26 پیسے مہنگا ہونا نالائق اور نااہل وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جب سے نالائق اور ووٹ چور حکومت عوام پہ مسلط ہے ہر روز بُری خبر سننے کو ملتی ہے۔ عید سے کچھ دن پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے، جب ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا جائے گا تو ہر روز عوام کو ایسا ہی تحفہ ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پیٹرول کا 4 روپے 26 پیسے مہنگا ہونا نالائق اور نااہل وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے۔ 9 ماہ میں پیٹرول ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں تاریخی اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کے مہنگے ہونے سے مہنگائی کے سونامی میں مزید اضافہ ہوگا۔ نالائق اور نااہل وزیراعظم کا بوجھ 22 کروڑ عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں