ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے: شہباز شریف


لندن (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے بجٹ سیشن سے قبل وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے۔ شہباز شریف نے لندن سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے مزید لکھا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن نیازی حکومت اس میں مسقل اضافہ کر رہی ہے۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بغیر وژن، تجربے اور اہلیت کے ملک چلانے کی اس سے بدترین مثال نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں