حکومت کا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولیات دینا ہے:وزیر اعظم


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو سہولیات دینا ہے۔ صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وفد میں آئی ٹی، دواسازی، ٹیکسٹائل ، پلاسٹک، گارمنٹس اور دیگر صنعتوں کی نمائندگان شامل تھے جب کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داو د، چیئرمین ایف بی ار شبر زیدی اور اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق صنعتکاروں کے وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھ کہ حکومتی نظام خصوصا ٹیکس کی وصولیوں کے نظام پر کاروباری طبقے کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں، مقصد ان پالیسیوں سے کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کیا جا سکے، کاروباری برادری حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کے متعلق اعلان کردہ اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں