لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت عید کی تعطیل کے بعد تک ملتوی کر دی جائے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں اتنا وقت نہیں دیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں