حکومتی ارکان میڈیا پر میری کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں: جسٹس قاضی فائز


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت عارف علوی کو ایک اور خط لکھا دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جناب صدر کیا میرے خلاف شکایت کے مخصوص حصے میڈیا میں افشا کرنا حلف کی خلاف ورزی نہیں، کیا میڈیا میں مخصوص دستاویزات لیک کرنا مذموم مقاصد کی نشاندہی نہیں کرتا، وزیر قانون فروغ نسیم، وزارت اطلاعات کے سینئر حکام اور حکومتی ارکان ریفرنس کے مخصوص حصے پھیلا رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ اس سے پہلے کہ کونسل مجھے نوٹس بھیجتی اور میرا جواب آتا، میرے خلاف میڈیا پر کردار کشی کی مہم شروع کر دی گئی، حکومتی ارکان میڈیا میں ریفرنس سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں، کیا یہ مناسب رویہ ہے اور آئین سے مطابقت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں