عید کے دوسرے رو ز بھی نواز شریف سے ان کے خاندان کی ملاقات نہ ہوسکی


لاہور (ویب ڈیسک) عیدالفطر کے دوسرے روز ملاقات کا ہفتہ وار دن ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے خاندان یا کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہیں ہوسکی۔ کوت لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہفتہ وار ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر ہے لیکن اس کے باوجود عید کے دوسرے روز وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے کسی کی بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے باوجود نواز شریف سے ملاقات کے لئے آنے والے رہنماؤں کے استقبال کے لئے لیگی کارکن معمول کے مطابق سینٹرل جیل کوٹ لکھپت پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں