پارٹی سے ناراض نہیں ہوں، نبیل گبول کو کوئی نہیں پوچھتا: فواد چوہدری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں ہوں۔ رہنما تحریک انصاف اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات میں پارٹی سے ناراض نہیں، دوسری بات پیپلزپارٹی کا کوئی مستقبل نہیں اور تیسری بات نبیل گبول کو خود پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا جب کہ چوتھی بات میں ہی پی ٹی آئی ہوں اور خود کو کون چھوڑتا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ چلئے اب اس عید کی بحث ختم ہوگئی، اب اگلے 2 اہم اسلامی دن یعنی عیدالاضحیٰ اور محرم کب ہیں، ھجری کیلنڈر کے مطابق عیدالا ضحیٰ پیر 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں