شہباز شریف صاحب قانون آپ کی آمد کا منتظر ہے: فردوس عاشق اعوان

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شہباز شریف اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے۔ شہباز شریف کی جانب سے وطن واپسی کی نئی تاریخ کے اعلان پر معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف صاحب قانون آپ کی آمد کا منتظر ہے۔ امید ہے آپ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے۔ ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاناما میں پوری قوم کے سامنے انکشافات ہوئے، مریم صاحبہ اور ان کے والد گرامی اور بھائیوں کے تضادات پر مبنی انٹرویوز ہم نے نہیں چلوائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں