پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا کوئی امکان نہیں، بھارتی وزارت خارجہ


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آئندہ ہفتے 13 سے 14 جون تک کرغیزستان میں منعقد ہوگا جس میں مختلف سربراہانِ مملکت کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پچھلے چند دنوں سے یہ خبریں نشر کر رہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں نریندر مودی اور عمران خان میں ملاقات متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں