عید کے آخری دن بھی عمران خان نے نواز شریف کو انکی گھر والوں سے ملنے نہ دیا: مریم اورنگزیب


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے عمران خان کی نالائقی کم نہیں ہوگی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید کے آخری دن بھی عمران خان نے نواز شریف کو انکی والدہ اور بیٹی سے نہ ملنے دیا، عمران صاحب چلیں آپ کی عید تو مکمل ہو گئی کہ نواز شریف اپنی والدہ ، بیٹی اور گھر والوں سے نہ مل سکے، نواز شریف کو اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے آپ کی نااہلی اور نالائقی کم نہیں ہو گی ۔ آپ نواز شریف سے اپنی نالائقی اور نااہلی کا بدلہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں