مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں: شوکت یوسف زئی


پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر تنقید کے جواب میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، منتخب وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں۔ نواز شریف حسن کارکردگی پر جیل نہیں گئے، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسسز ہیں، لاڈلے شریف کے لیے جیل کے قوانین کو نہیں بدلا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں