عدالت نے محسن ڈاوڑ کے جسمانی ریمارڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی


بنوں (ویب ڈیسک) عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں پشاور جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بنوں میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایم او ڈی جج انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے دلائل کی روشنی میں محسن داوڑ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محسن داوڑ کو پشاور جیل منتقل کردیا گیا۔ محسن داوڑ کو 19 جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں