حکومت اپنا قبلہ درست کرے، غداریوں کے سرٹیفکیٹ بانٹنا درست نہیں: قمر زمان کائرہ


فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے اور غداریوں کے سرٹیفکیٹ بانٹنا درست نہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو الزامات لگا کر سیاست سے آؤٹ نہیں کیا جاسکتا، ہم مل کر چلنے کی بات کرتے ہیں تو یہ کہتے ہیں این آر او مانگ رہے ہیں، بار بار کہہ رہے ہیں دھرنا ہماری چوائس نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی روز عمران خان کو کہا کہ قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیں، ہم چارٹر آف معیشت کرنا چاہتے تھے لیکن تعاون نہ کیا گیا، ہمارے ہاتھ کو جھٹک دیا گیا اور کہا گیا کہ ہم این آر او مانگ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں