شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملہ خار قمر چیک پوسٹ حملے سے جڑا ہے: فردوس اعوان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملہ خار قمر چیک پوسٹ حملے سے جڑا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، عوام کو پاک فوج کے آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے۔ دیکھنا ہو گا شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کے پیچھے کون سا مائنڈ سیٹ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا خار قمر چیک پوسٹ حملے سے جڑا ہے، متاثرہ علاقوں سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑا گیا لیکن ارکان پارلیمنٹ کے چیک پوسٹ پر حملے سے علاقے میں آپریشن روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت ایک حوالدار شہید ہئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں