نوازشریف کو ایمرجنسی ادویات دینے سے فالج کا خدشہ ہے، مریم نواز


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں اور مزید ایمرجنسی ادویات سے انہیں سٹروک بھی ہوسکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹروں کے رائے ہے کہ مزید ادویات دینے سے پہلے چوبیس گھنٹے کی مانیٹرنگ ضروری ہے اور ان کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جیل میں ممکن نہیں ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ادویات سے ان کا بلڈ پریشر گر سکتا ہے اور ایمرجنسی ادویات سے انہیں اسٹروک بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں، نواز شریف کے تازہ ٹیسٹ اور ای سی جی فوری طور پر ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں