اب “ووٹ کو عزت دو” سے بڑھ کر (ن ) لیگ کا کوئی اور نعرہ نہیں: نواز شریف


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’عدلیہ بحالی تحریک‘ کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں بھر پور شرکت کی ہدایت کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں دو گھنٹے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء، داما د راحیل منیر، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔ نوازشریف نے مریم نواز کو ووٹ کو عزت دو اور عدلیہ بحالی تحریک کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کی اے پی سی میں بھر پور شرکت کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ اب ووٹ کو عزت سے بڑھ کر ن لیگ کا کوئی اور نعرہ نہیں، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پستا نہیں دیکھ سکتا، اس کے خلاف اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، جو کہتے تھے شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے اب وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں