نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک ) نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کردی ، جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔ حمزہ شہباز کو زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت میں نیب نے بتایہ کہ حمزہ شہباز نے 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا۔ جب کہ سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں