جس چور نے تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی جوائن کرلے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حمزہ شہباز پر جو الزامات لگانے ہیں وہ سب کے سامنے لگائے جائیں، جو سوالات کرنےہیں عوام کے سامنے کریں، مگر الزام لگانے اور ثبوت دینے سے پہلے سزا نہیں دینی چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سوال حمزہ شہباز سے پوچھیں جائیں وہ ذرا عمران خان سے بھی پوچھ لیں، ان کی کابینہ سے پوچھ لیں کیونکہ کرپٹ تو سب وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، انہیں بھی گرفتار کیا جائے، جس چور نے تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی جوائن کرلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں