کوئی کرپشن نہیں کی ، نیب کو چیلنج کیا تھا کہ کرپشن کا ایک ثبوت لائیں سیاست چھوڑ دوں گا: حمزہ شہباز


لاہور (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی میں نے نیب کو چیلنج کیا تھا کہ کرپشن کا ایک ثبوت لے آئیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد رہنما مسلم لیگ(ن)اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا بیان سامنے آیا ہے۔ حمزہ شہبازنے لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، اللہ کی ذات بڑی ہے، میں بہت گناہ گار ہوں میں نے نیب کو چیلنج کیا تھا کہ کرپشن کا ایک ثبوت لے آئیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کل زرداری صاحب گرفتار ہوئے مگر مشیر اطلاعات ایک دن پہلے ہی کہتی ہیں کہ کل زرداری صاحب گرفتار ہوجائیں گے، میرا سوال یہ ہے کہ میرے بارے میں نیب چیئرمین فرمودات دے چکے ہیں کہ مجھے گرفتار کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں