وفاقی حکومت نے نیب کا بجٹ دگنا کردیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 20-2019 میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے بجٹ میں بڑا اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے رواں بجٹ میں نیب کے لیے 4 ارب، 42 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، اس لحاظ سے مالی سال 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کا بجٹ گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا دوگنا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے مالی سال 19-2018 میں نیب کا بجٹ 2 ارب، 63 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا جو بعد میں بڑھا کر 3 ارب، 32 کروڑ، 38 لاکھ کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں