پاکستان نے نریندرا مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس کل سے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہورہا ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے سربراہان مملکت بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان کی حدود سے گزر کر بشکیک جائے گا اور نئی دہلی حکومت نے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ پاکستان نے غور و خوض کے بعد بھارت کی درخواست قبول کرکے مودی کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی شنگھائی تعاون تنظیم کی اس دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں