عمران خان ڈرپوک اعظم ہے جو پیچھے سے وار کرتا ہے: مریم نواز


ظفر وال (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ڈرپوک اعظم ہے جو پیچھے سے وار کرتا ہے۔ ظفر وال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کی آف شور کمپنی نہیں تھی پھر بھی سزا ملی، نواز شریف کواقامے جیسے مذاق پر وزیراعظم کی کرسی سے ہٹایا گیا اور جب سے نوازشریف کو ہٹایا گیا ہے تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تنزلی کی جانب آگیا، نوازشریف کا 2018 کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جس نے ساری عمر دوسروں کی جیبوں کا کھایا ہو اسے کیا پتا عام آدمی کیسے گزارا کرتا ہے؟، علیمہ خان کا واحد ذریعہ معاش سلائی مشین ہے، علیمہ خان نے اقبال جرم کیا اور جرمانہ ادا کیا، نیب مریم نواز کو پکڑ لیتی ہے لیکن اعتراف جرم کرنے والی علیمہ خان کو نہیں پکڑتی۔ الیکشن کمیشن کے پاس عمران خان اور پی ٹی آئی کےخلاف ثبوت موجود ہیں کسی میں اتنی جرت ہے کہ اس اشتہاری کو کٹہڑے میں کھڑا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں