کراچی پاکستان کا بدترین شہر بن چکا ہے: سپریم کورٹ


اسلام آباد( ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کراچی پاکستان کا بدترین شہر بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے امل عمر قتل کیس کی سماعت کی، امل کے والدین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے رپورٹ میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں پٹرولنگ پولیس کو مشین گنز جیسا اسلحہ نہیں دیا جاتا، رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے سندھ پولیس کو پٹرولنگ میں بھاری اسلحہ کے استعمال سے روک دیا گیا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کا زیادہ پس منظر نہیں جانتے، غلطی ماننا تو ٹھیک لیکن کیا پولیس کو بھاری اسلحے کے استعمال سے روکنا ٹھیک ہو گا؟، کیا حالات کے مدنظر کراچی میں اسلحہ کے استعمال سے پولیس کو روکا جا سکتا ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں