ڈالر پاکستان کی تاریخ کے بلند ترین سطح پر پنہچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ خبر کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 57 پیسے ہوگئی تھی، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک روپیہ 44 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 153 کی سطح تک جاپہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں