نیب نے فریال ٹالپر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی عورت ونگ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ فریال ٹالپور کو گرفتار کرلیا ہے۔  تفصیل کے مطابق چیئرمین نیب  نے گزشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے فریال تالپور کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہےکہ نیب ٹیم فریال تالپور کو اپنے دفتر منتقل کرے گی جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع حاصل کی،  اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد سابق صدر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں