وزیر اعظم دیندار آدمی ہیں، انہوں نے صرف داڑھی نہیں رکھی ہوئی: فواد چوہدری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم پر توہین صحابہؓ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دیندار آدمی ہیں صرف انہوں نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی۔ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی ہوگیا۔ بعدازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن آج ایوان میں تقسیم نظر آئی، فضل الرحمان کی پارٹی جے یو آئی نے آج ایوان کو ہائی جیک کیا اور بجٹ پر بحث کا آغاز نہیں ہونے دیا، شہباز شریف کی تقریر میں رخنے انہوں نے ڈالے۔ فواد چودھری نے ن لیگ اور پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی بیانیہ ہے ہمارے پاپا کو چھوڑ دو، ان کے بڑے بڑے بزرگ جیلوں میں ہیں، تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں