جعلی اکاؤنٹ کیس؛ نیب نے انور مجید کے بیٹے سمیت 3 ملزمانوں کو گرفتار کرلیا


کراچی (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے ایک اور بیٹے سمیت مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نیب نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹ کیس میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، جن میں انور مجید کا بیٹا ذوالقرنین مجید، قریبی عزیز خواجہ سلمان یونس اور اومنی گروپ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک عبدالوحید شامل ہیں۔ نیب نے جعلی اکاوئنٹس کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کرکے ریمانڈ کی درخواست کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں