وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان عہدے سے مستعفیٰ، جسمانی ریمانڈ پر نیب حوالے


لاہور (ویب ڈیسک) نیب کے ہاتھوں کرپشن کیس میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں جبکہ احتساب عدالت نے انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سبطین خان نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا ہے اور استعفے سے وزیراعظم عمران خان و دیگر پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں