بلاول کو اپنے باپ اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے: شیخ رشید


لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کےلئے ایک سال امتحان ہے، اپنے گندے کپڑے میڈیا کے سامنے نہیں دھوتا، آخری سانس تک کابینہ میں غریب کی آواز اٹھاتا رہوں گا، فواد چوہدری کا صحافی کو تھپڑ مارنا زیادتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت نہیں آسکتی، بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے، جس دن بلاول اپنے باپ اور فریال تالپور کے خلاف تحریک چلائے گا اس دن اس کی سیاست میں گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں