یہ عوام دشمن بجٹ ہے، منظور ہونے نہیں دینگے:شہباز شریف


اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ تفصیل کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے امور زیر غور آئے جب کہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خود بجٹ پربحث شروع نہیں ہونے دے رہی، حکومت جان بوجھ کر بجٹ پر بحث نہیں ہونے دے رہی۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میرے بارے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلانےکی کوشش کی جاتی رہی، نواز شریف سے میری ملاقات ہوئی، ان کا جذبہ بہت بلند تھا وہ ملکی حالات پر بہت پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں