ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: مریم نواز


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 3ارب 40 کروڑ ڈالر قرض سے متعلق حکومتی دعواؤں کی تردید اور مہنگائی پر کہا کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں، ملک میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ کابینہ کے 2 ارکان خسرو بختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اے ڈی بی سے 3.4 ارب ڈالر قرض ملنے کے معاہدے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بین الاقوامی ادارے نے اسے مسترد کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں