انشاء اللہ جلد ہی ہمارا ملک ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوگا: وزیر اعظم


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جلد ہی ہمارا ملک ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوربجٹ اجلاس کے حوالے سے امور زیرغور آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں