عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وزیر اطلاعات و  ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جتنا چاہیں ہنگامہ،  شور اور غنڈا گردی کرائیں،  شہباز شریف کی تقریر بھی ہوگی اور عوام دشمن بجٹ بھی منظور نہیں ہونے دیں گے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب جب آپ پارلیمنٹ میں اپنے وزراء کو ہنگامہ کرنے کی ہدایت کریں گے تو سوال تو اٹھیں گے۔  پارلیمان پر حملہ کرنے والا ہی صرف پارلیمان کی آواز سے ڈر سکتا ہے۔  عمران صاحب قصور آپ کا نہیں نالائق ،  ووٹ چور ، سیلکٹڈ وزراعظم کو پارلیمان سے خوف ہی آئے گا۔  افسوس کہ آپ اپنے وزرا  کو انتشار اور دھرنے کے سوا  اور کچھ نہیں سکھا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں