آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں نیب کی کوئی بدنیتی نہیں: اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں نیب کی کوئی بدنیتی نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ جاری کیا، 7 صفحات پر مشتمل فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے موجود ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کا معیار مقرر کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں بھی ہوتا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق گرفتاری میں بدنیتی ہوتوعبوری ضمانت دی جاسکتی ہے، عبوری ضمانت کے لیے بھی غیر معمولی حالات ہونے چاہیئں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں