پی ٹی آئی سے چارٹر آف اکانومی کے لیے تیار ہیں: شہباز شریف


اسلام آباد (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے چارٹر آف اکانومی کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آئی کےساتھ میثاق معیشت چاہتےہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 4 دن ہاؤس کا وقت ضائع کیا گیا، بجٹ سیشن اہم ترین موقع ہے، ایوان میں موجود لوگ عوام سے ووٹ لے کر آئے ہیں لہذا اسپیکر قومی اسمبلی کےکندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے، کل بھی آپ سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری، سعد رفیق اور محسن داوڑ ایوان کے ممبر ہیں، اراکین لاکھوں ووٹ لے کر عوام کے جذبات کی ترجمانی کے لیے آتے ہیں، اراکین کی حاضری یقینی بنانا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں