اسد عمر اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے؛ چینی پر ٹیکس بڑھانا نامناسب ہے: اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ چینی پر ٹیکس بڑھانا نامناسب ہے، چینی پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینا چاہیے اور چینی کی قیمت بڑھانے پر تحقیقات کی جائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسد عمر نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منہ نہ کھلوائو مجھے پتہ ہے کیا چوری کی ہے، اگر جرم ہوا، کسی نے قوم کی دولت لوٹی تو اس کے لئے سزاکا نظام بنانا آئینی حق ہے ، سزا و جزا کا سلسلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی ہے اور اگر پکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہے تو وہ اچھی نہیں ہے۔ بجٹ پر بات کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ معیشت میں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلے آرہے ہیں، سلیم مانڈوی والا جب وزارت خزانہ چھوڑ کر گئے توایک سال کا ڈھائی ارب ڈالر خسارہ تھا، (ن) لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کر گئے تھے تاہم ہماری حکومتی کوششوں سے چند ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسار ے میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں