عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں: آصف علی زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں اور نہ ہی عوام کی مشکلات کا احساس ہے، سابق صدر پرویزمشرف اورعمران خان کی حکومت میں فرق صرف وردی کا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب والےاپنی استعداد کے مطابق مجھ سے سوال کرتے ہیں، نیب کا میرے ساتھ رویہ عزت والا ہے، میں بھی نیب حکام کی عزت کرتا ہوں۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ جو آسانی سے حکومت میں آتا ہے اسے جمہوریت کی قدر نہیں ہوتی ، عمران خان سیاسی قوت سے نہیں آئے اس لئے انہیں جمہوری جدوجہد اورجمہوریت کی قدرنہیں اور نہ ہی عوام کی مشکلات کا احساس ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں