علی محمد مہر کے اہل خانہ سے تعزیت پر الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو شوکاز تعجب سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے حساب کتاب بندکرنے کا مطالبہ کرکے این آر او مانگا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو شوکاز نوٹس تعجب سے کم نہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے سابق رکن اور ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں؟، وزیراعظم نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی اور نہ ہی روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے الیکشن سے قبل دھاندلیوں میں ملوث ہے، سندھ حکومت کے وزراء کی انتخابی مہم کے لیے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں