جس دن ضمیر پر بوجھ محسوس ہوا وزارت چھوڑ دوں گا: شیخ رشید


لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس دن ضمیر پر بوجھ محسوس ہوا وزارت چھوڑ دوں گا اور ایم ایل ون، نالہ لئی منصوبوں کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے سینئر افسروں کی جگہ پر نوجوان افسر لا رہے ہیں، غلطی کے مرتکب افسروں کو نوکری سے نکال دوں گا، وزارت میرے لیے کوئی ضروری چیز نہیں اور جس دن ضمیر پر بوجھ محسوس ہوا چھوڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں