یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے: شیخ رشید


لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ایندھن کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر ریلوے پر پڑا ہے، یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا، ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ 50 کلومیٹر کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کرایے میں اضافہ ہوگا، جو ریلوے ٹکٹس خریدی جا چکی ہیں اس پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تقریریں کرنا اپوزیشن کا حق ہے، میثاق معیشت کی حمایت کرتا ہوں، میثاق معیشت طے پاچکا، ابو کی رہائی مہم کمپنی کی مشہوری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں