پاکستان اور افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں: شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ بھوربن میں افغان امن عمل کے لیے لاہور پراسیس کے نام سے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہم امن و استحکام اور مشترکہ مستقبل کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اور افغانستان یکساں تاریخ، مذہبی تعلق، زبان اور ثقافت رکھتے ہیں، پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو دہائیوں سے پناہ دینا اسی بھائی چارے کا غماز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں