اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں کی آہوں کا حساب کب دیں گے: فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے، اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوؤں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟، سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں