امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی آج شام پاکستان پہنچیں گے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی آج شام پاکستان پہنچیں گے۔ وزیراعظم عمران خان امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کریں گے انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کا جے ایف 17 طیاروں کا دستہ امیرقطر کو سلامی دے گا، قطر کے امیر اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان اورقطر کے درمیان مفاہمت کی مختلف یاد داشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، امیر قطر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں