نالائق اعظم کو سمجھنا چاہیے کہ وہ شکست کھا چکا ہے: مریم نواز


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نہ یہ مصر ہے اور نہ ہم نواز شریف کو محمد مرسی بننے دیں گے اور نالائق اعظم کو سمجھنا چاہیے وہ شکست کھا گیا ہے۔ لاہور میں مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوازشریف کو دل کا عارضہ 20سال پرانا ہے، نوازشریف کو 3 ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں، تیسرا ہارٹ اٹیک نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا، اڈیالہ میں نواز شریف کو ہارٹ اٹیک سے لاعلم رکھا گیا، جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بلا کر کہا گیا نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، نواز شریف نے مجھے اڈیالہ چھوڑ کر اسپتال جانے سے انکار کر دیا، کارڈیالوجسٹس پر گھبراہٹ طاری تھی۔ نوازشریف کے ذاتی معالج کو ایمرجنسی میں لاہور سے بلوایا گیا، ان کے ذاتی معالج کو بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں