وزیراعظم کی انا کے باعث قومی اسمبلی میں لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگائی گئی: بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم بانسری بجارہے ہیں اور ملک جل رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزرا کے غیر سنجیدہ رویے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ بلاول نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں لفظ سلیکٹڈ پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، ان کا ہر فیصلہ غلط ثابت ہوتا ہے، عمران خان جس چیز کو ہاتھ لگاتے ہیں وہ بدترین ہو جاتی ہے چاہے سیاست ہو یا معیشت، وزیراعظم جس کام کو ہاتھ لگاتے ہیں وہ خراب ہوجاتا ہے، چاہے وہ سیاست،، معیشتیا حکومت ہو، ہر کام خراب ہوجاتا ہے، ان کا ہر فیصلہ ایسا ہے جیسے آگ پر تیل چھڑک رہے ہوں۔ رہنما پی پی پی نے کہا کہ ملک میں عوام، صحافت اور سیاست کچھ بھی آزاد نہیں، سلیکٹڈ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں لیکن وزیراعظم کی انا کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی اور تاریخی سنسر شپ کی جارہی ہے، یہ کیسی آزادی ہےکہ ممبران اسمبلی کےالفاظ حذف کیےجاتےہیں، نیا پاکستان سنسرڈ پاکستان ہے جو نامنظور ہے، حکومت آگ پر مزید تیل چھڑک رہی ہے، اپوزیشن کی آواز کو دبانے سے غصہ کہیں اور نکلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں